اشتہار

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس برداشت نہیں کریں گے، ارشاد خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابقہ امیدوار پی کے پانچ ارشاد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام کا معاشی قتل شروع کردیاہے، بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے ذریعے قوم سے چوری کی جا رہی ہے۔ اس بر بریت کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اشتہار

خصوصی انٹرویو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جہاں ایک طرف ملکی معیشت کو داو پر لگا دیا ہے تو دوسری جانب  عوام کا معاشی قتل عام بھی جاری ہے، اشیائے خوردونوش سمیت پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اسی فی صد عوام معاشی ابتری و تنگدستی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کو نافذ کرکے عوام سے چوریاں کی جا رہی ہے جس پر ہم کسی بھی قیمت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں عوام کو ہر قسم ریلیف حاصل تھا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی لیکن عمران خان کی حکومت نے پاکستانی معیشت کو ڈبو دیا، انہوں نے کہا کہ بحرانوں سے نکلے کا واحد حل مسلم لیگ ہے، انشاء اللہ آنے والا دور دوبارہ مسلم لیگ ن کا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مسلم لیگ کے جھنڈے تلے ایک بار پھر اپنے پاوں پر کھڑی ہو گی۔

اشتہار

Irshad Khan PMLN
Comments (0)
Add Comment

اشتہار