اشتہار

سماء ٹی وی چینل کو معافی مانگنی پڑے گی، محمد اعجاز خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جمیعت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل سماء پر قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی  تضحیک آمیز تصویر کو شئیر کرنا صحافتی اقدار کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی حرکات سے  مذکورہ ٹی وی چینل اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اسے سے سماء ٹی وی چینل کی حکومت وقت کی چاپلوسی واضح ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تصویر پر پوری جمیعت میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ ہم اس حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور سماء ٹی وی چینل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر معافی نہیں مانگی گئی تو چینل کے خلاف احتجاج کریں گے اور چینل سے بائیکاٹ کریں گے۔

اشتہار

IJAZ Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار