اشتہار

خپل کور ماڈل سکول نے ڈویژنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ملاکنڈ ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ ہائی اور ہائیر سکولز سپورٹس فیسٹول 2021کے مقابلوں میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نے ہاکی فائنل میچ دلچسپ مقابلے کے بعد پنلٹی سٹروک سے جیت لیا ۔ سوات میں ڈویژنل سطح پر انٹرڈسٹرکٹ سکولزسپورٹس فیسٹول کے فائنل مقابلوں میں خپل کورماڈل سکول اور بونیرڈگرسکول کے مابین قمبر سوات ہاکی گراونڈ میں ٹاکرے کا مقابلہ ہوا ۔ پہلے ہالف میں خپل کور کے کھلاڑیوں افتاب عالم اور عثمان نے ایک ایک گول کیا جس کے مقابلے میں بونیر ٹیم نے آخری ہالف میں دو گول کر واکر میچ برابر کر دیا جس کے بعدمیچ کا حتمی فیصلہ پنلٹی سٹرو ک سے ہوا جو خپل کور نے پانچ کے مقابلے 6 پنلٹی سٹروک سے جیت لیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی سپورٹس سیکرٹری اسرارالدین ،ڈگر سکول پرنسپل پردل خان اور ٹورنامنٹ آرگنائزر موسی خان اورشمشیر علی تھے،اخر میں مہمانان خصوصی نے جتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی ۔ ڈویژنل سطح پرجتنے کے بعد خپل کور صوبائی سطح پر آئندہ میچز میں حصہ لینگے ۔ جو پشاور میں منعقد ہونگے ۔ جس میں وہ ضلع سوات کی طرف سے اپنی نمائندگی کرینگے ۔

اشتہار

Khpal Kor Foundation
Comments (0)
Add Comment

اشتہار