اشتہار

سوات، سی این جی اسٹیشنز شام 4بجے سے صبح8 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیرِ صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انچارج سوئی ناردرن گیس ملاکنڈ ڈویژن میر ویس، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی  اور سوات سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سوات اور ملاکنڈ اضلاع میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور سی این جی سٹیشنز کی بندش کے اوقات کار سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجالاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات اور ملاکنڈ اضلاع میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی اور دونوں اضلاع میں سی این جی سٹیشنز شام چار بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رکھے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ سردی میں اضافے کی وجہ سے گیس استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں گھریلو ضرورت کو پورا کرنے کے لئے سی این جی سٹیشنز سے کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی ایک مخصوص اوقات کار کے تحت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی ایسوسی ایشن اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھتے ہوئے اوقات کار کے مطابق گیس سپلائی یقینی بنائیں تاکہ گھریلو صارفین کو سپلائی بلا تعطل یقینی بنائی جاسکے۔ مفاد عامہ کے پیش نظر سوات سی این جی ایسوسی ایشن نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور گیس کی فراہمی اور منصوبوں سے متعلق کچھ گذارشات بھی اجلاس میں پیش کیں۔

اشتہار

CNGCommissioner Malakand Division
Comments (0)
Add Comment

اشتہار