اشتہار

وزیراعلیٰ کا بڑا اقدام، کم گیس پریشر کے مسلے کے حل کے لئے اقدامات شروع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے مرکزی شہر  مینگورہ میں  گیس کم پریشر کا مسلہ حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا بڑا اقدام،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سوئی گیس نے 12 انچ اضافی پائپ لائن بچھانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئے۔ محکمہ سوئی گیس کے مطابق اضافی پائپ لائن پر 20 کروڑ روپے تخمینہ لاگت آئے گی ،6 اعشاریہ 25 کلومیٹر اضافی پائپ لائن مینگورہ گیس ایس ایم ایس سے حاجی بابا ہائیر سیکنڈری سکول تک بچھا ئی جائے گی۔اضافی پائپ لائن سے گھریلو صارفین کے کم گیس پریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا۔

اشتہار

وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر محکمہ سوئی گیس نے 12 انچ پائپ و دیگر میٹریل مینگورہ شہر پہنچا دئے ہیں،وزیراعلیٰ محمود خان نے گیس حکام کو ہدایات جاری کی ہے کہ گھریلوں صارفین کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر جلد از جلد  گیس پائپ لائن بچھانے کا کام معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سردی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پائپ لائن بچھانے کے بعد کم پریشر کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔

اشتہار

CM Mehmood Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار