اشتہار

جماعت اسلامی کے وفد کا پریس کلب کی منتخب کابینہ کو مبارکباد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد اور پریس کلب میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمیداقبال، اختر حسین، حبیب اللہ ثاقب اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر پریس کلب کے چیئرمین سعید الرحمن، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان،یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری سلیم اطہر، عصمت علی اخون اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور صحافیوں کے اتحاد پر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار