اشتہار

تحصیل بابوزئی مئیر سیٹ، پی ٹی آئی کے 90 فی صد کارکنان نے شاہد علی خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا

اشتہار

سوات(عدنان باچا۔ زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آئندہ بلدیاتی انتخابات  میں تحصیل بابوزئی مئیر سیٹ کے لئے تحریک انصاف کے شاہد علی خان کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، سروے میں تحریک انصاف کے 90 فی صد کارکنان نے شاہد علی خان کے حق میں جواب دیا۔اس حوالے سے تحصیل بابوزئی میں ایک سروے کیا گیا جس میں دو سو سے زائد تحریک انصاف کے کارکنان اور سابقہ تحصیل و ضلعی کونسلروں سے رائے لی گئی۔ سروے کے مطابق 90 فی صد کارکنان نے تحصیل بابوزئی کے مئیر سیٹ کے لئے سابقہ کونسلرو اہم رہنماء شاہد علی خان کو فیورٹ قرار دیا اور پارٹی مشران سے شاہد علی خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ سروے میں تحریک انصاف کے کارکنان و عہدیداروں سے چند سوالات کئے گئے جس میں تمام مثبت جوابات شاہد علی خان کے حق میں آئے، کارکنان سے پوچھا گیا کہ تحصیل بابوزئی کے لئے تحریک انصاف کا متوقع امیدوار کون ہونا چاہئے؟ اس سوال کے جواب میں 90 فی صد کارکنان نے شاہد علی خان کا نام لیا، دوسرا سوال یہ پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کا کونسا امیدوار عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکتا ہے؟ اس کے جواب میں کارکنان نے کہا کہ شاہد علی خان نے اپنے گزشتہ دور میں بہت سے عوامی فلاحی کام کئے جس میں شاہدرہ وتکے کے لئے پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، سبزی منڈی کے منتقلی کے باعث پیش آنے والے تنازعات کے خاتمے  میں شاہد علی خان نے اہم کردار  ادا کیا جبکہ اپنے یونین کونسل میں بہت سے ترقی یاتی کام کئے جس کی بناء پر لوگ شاہد علی خان کو پسند کرتے ہیں ۔ کارکنان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث تحریک انصاف پر لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ایسے میں شاہد علی خان کو پارٹی ٹکٹ دینا پارٹی کے مفاد میں بہتر ثابت ہوگا جبکہ عوام کی جانب سے بھی اُسے بھرپور پزیرائی ملے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحصیل بابوزئی کی مئیر سیٹ کے لئے گیارہ کے قریب  دیگر پارٹی رہنماء ٹکٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ،اس دوڑ میں شاہد علی خان بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

اشتہار

PTI Shahid Ali Khanshahid
Comments (0)
Add Comment

اشتہار