اشتہار

پریس کلب کی نو منتخب کابینہ علاقہ کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں، انجینئر عمر فاروق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )صحافی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں نومتخب کابینہ پریس کلب و برادری کی فلاح و بہبود سمیت علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور قلم کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کریں ان خیالات کا اظہارعشر و زکواۃ خیبر پختونخوا کے چئیرمین انجنئیر عمر فاروق نے سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب چئیرمین سعیدالرحمان،وائس چیئرمین حصرت علی باچا اور یونین کے صدر محبوب علی کو ہار پہنا کر مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ زکوۃ کی تقسیم کا سلسلہ شفاف طریقے جاری ہے ہم نے ایک سال میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو زکوۃ دی اب تک ڈھائی ارب روپے اس مد میں تقسیم کی ہے انہوں نے کہا کہ زکوۃ امانت ہے غرباء کی اور ان میں مساوی بنیاد پر تقسیم ہو رہا ہے۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار