اشتہار

سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، 19کلو 537گرام چرس برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرز کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 19کلو 537گرام چرس برآمد کرلی۔

اشتہار

بین الاضلاعی سمگلرز چرس کو خواتین کے ذریعے سمگل کر رہے تھے جن کو ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال نے بمقام اہینگروڈھیری مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے بین الاضلاعی منشیات سمگلرز بخت زمین ولد رازی مند سکنہ دیر لوئر، مسماۃ (گ) زوجہ بادام سکنہ رینگ روڈ پشاور، مسماۃ (گ) زوجہ رحمان سعید سکنہ رینگ روڈ پشاور، مسماۃ (و) زوجہ دلاور خا ن سکنہ بڈہ بیرہ پشاور کو موقع پر دھر لیا۔ گاڑی کے تلاشی لینے پر گاڑی کے سیٹوں کے نیچے چھپائے گئے 19کلو 537گرام چرس برآمد کرلی۔

گرفتار بین الاضلاعی منشیات سمگلرز کے خلاف تھانہ بنڑ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار