اشتہار

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مینگورہ شہر میں رکشوں کے خلاف مہم

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مینگورہ شہر میں رکشوں کے خلاف مہم، ماحول آلودہ کرنے والے گاڑیوں اور رکشوں کو چالان کیا گیا اس موقع پر وٹس کے انچارج امتیاز احمد، نور زیب شاہ اور ایم وی ای اختر اقبال نے کہا کہ ڈی سی سوات جنید خان نے  ہدایات جاری کی ہے کہ ماحول گندہ کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے لہٰذا ان گاڑیوں کو سڑک پر چلایا جائے جو چلنے کے قابل ہوں ائیر اور نائس پلوشن پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ یہ قانونی جرم ہے جو شہر کو آلودہ کر رہے ہیں لہذا اس کی ہرگز اجازت نہیں دینگے انہوں نے مزید کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ شہر میں غیر رجسٹرڈ اور ایک نمبر پر بہت سے رکشے گھوم رہے ہیں ان کو بھی کسی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے غیر رجسٹرڈ رکشہ مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن ضروری ہے جو رکشہ رجسٹرڈ نہیں تھا اسے بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔

اشتہار

Rikshaw
Comments (0)
Add Comment

اشتہار