اشتہار

کبل، نیمکئی میں مبینہ ہینڈ گرینیڈ دھماکہ، دو بچے جاں بحق، ایک زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )  سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ نیمکئی میں مبینہ ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کبل کے علاقہ کالا کلے نصرت تمغہ کے ایک گاوں نیمکئی میں مبینہ ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوچکاہے۔ ریسکیو کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔میڈیکل ٹیم نے فوری زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کی موقع پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شدید زخمی کو مزید طبی سہولیات  دینے کے لئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا ہے۔

اشتہار

BlastKabal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار