اشتہار

کبل، بچے سکریپ میں ملنے والے ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے، گرینیڈ کو آگ میں ڈالتے ہی دھماکہ ہوا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )  سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ نیمکئی میں ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں دو  کمسن بھائی  جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کبل کے علاقہ کالا کلے نصرت تمغہ کے ایک گاوں نیمکئی میں سکریپ ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 2 کمسن بھائی   11 سالہ کریم اللہ اور 14 سالہ جمال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے سے تیسرا بھائی 8 سالہ ابوبکر زخمی ہوا ہے۔ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق بچوں نے ملنے والے پرانے ہینڈ گرنیڈ کو سکریپ سمجھ کر آگ میں ڈالا تھا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا، دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار

BlastKabal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار