اشتہار

ریاست میں ہر طریقے سے ہمارا استحصال کیا جا رہا ہے، محسن داوڑ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ  کے چئیرمین ایم این اے محسن داوڑ نے کہا ہے پختونوں کے ہمارے وسائل کمپرومائز ہوئے ہیں اور ہماری ملک کی سیاست مصلحت کا شکار ہوئی ہے،ایسی ریاست میں ہم رہ رہے ہیں جس میں ریاست اپنے ہی بچوں کو کھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پارٹی کے تعارفی پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر بشریٰ گوہر،جمیلہ گیلانی،عبداللہ ننگیال ،محمد عارف اور پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ محسن داوڑ نے کہا کہ اس ریاست میں ہمارے حقوق تلف کئے جا رہے ہیں اور ہر طریقے سے ہمارا استحصال کیا جا رہا ہے، ہماری پارٹی بنانے کا مقصد اپنے حقوق کا تحفظ ہے۔ انہوں نے منی بجٹ کے حوالے سے کہا کہ بجٹ میں ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے اور غریب عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے جس کی اسمبلی فلور پر بھی مخالفت کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ہم اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔

اشتہار

MOHSIN DAWAR
Comments (0)
Add Comment

اشتہار