اشتہار

آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل ضلع سوات کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ میں ضلع سوات کے   ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین ایپکا ہاؤس گلکدہ سے روانہ ہوکرنعروں کی گونچ میں مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس مختلف نعرے درج تھے،مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران حکومت کے خلاف خوف نعرہ بازی کی، اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائی کوارڈی نیشن کونسل ضلع سوات اور آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر علی رحمن نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پاکستان بننے سے چارکول اور فائروڈ سردی کے موسم میں دفاتر اور اداروں میں سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے مل رہا تھا، جس کے لئے ہر سال اکتوبر میں ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ٹینڈر کرتے تھے اور ٹھیکدار ٹیندر لیکر سرکاری ملازمین کو چارکول اور فائروڈ سپلائی کرتے تھے، جس سے سرکاری ملازمین مستفید ہورہے تھے، لیکن چند سالوں سے محکموں کو ڈیمانڈ کے مطابق فنڈز نہیں مل رہے تھے تو ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کیا جائیں تو حکومت نے ہمار مطالبہ پورا کیا،لیکن انتہائی کم ریٹ مقرر کردیا جوکہ 55روپیہ یومیہ کے حساب سے محکمہ فنانس نے ایک ظالمانہ نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا جو کہ انتہائی نا مناسب ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ ماہ احتجاج کیا اور اس حوالے سے ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کی، انہوں نے اس ریٹ کو بڑھانے کے وعدے وعید بھی کی لیکن اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کم ترین ریٹ کو بڑھا کر کم ازکم 500روپے یومیہ مقرر کیا جائیں تاکہ سرکاری ملازمین دلجمی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرسکیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت ریسرچ کے نجکاری کی باتیں ہورہے ہیں تو ہم کسی بھی سوات میں اسے برداشت نہیں کرینگے اور اس کے بھر پور مخالفت کرینگے، ذصوبائی قائدین کے فیصلے کے مطابق بھر پور احتجاجی تحریک چلائینگے، اس موقع پر درجہ چہارم کے صدر سید خطاب، واسا کے صدر محمد رازق، پنشنرز کے صدر فضل معبود خان، ایپکا کے جنرل سیکرٹری ملک فضل سبحان، ٹی ایم اے کے جنرل سیکرٹری جاوید خان، پبلک ہیلتھ ورکرز ایسو سی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سبحان علی عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار

Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار