اشتہار

سوات، نامعلوم افراد نے میاں بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ چارباغ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سےقتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ  سلویخت پلو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  مجیب الرحمن ولد احمد جلال اور اُس کی بیوی مسماۃ لاہوری بی بی دختر سید جلال ساکنان شاہان جان کوٹ کوہستان کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

CharbaghdeadKilled
Comments (0)
Add Comment

اشتہار