اشتہار

کڈنی ٹرانسپلانٹ کا جعلساز میڈیکل ٹیکنیشن گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایف ائی اے پشاور کی سوات میں کامیاب کارروائی، کڈنی ٹرانسپلانٹ کا جعلساز میڈیکل ٹیکنیشن گرفتار،ملزم نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا جھانسہ دیکر غریب لوگوں سے 50 لاکھ سے زائد رقم ہڑپ کرلی، ملزم سیدو شریف ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں میڈیکل ٹیکنیشن تھا۔ٹیکنیشن کے خلاف ڈیپارٹمنٹل کاروائی کی جائے گی، ہسپتال انتظامیہ ۔ ایف ائی اے پشاور کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر افریدی کے سربراہی میں سوات مینگورہ میں کامیاب کاروائی کی ہے جس میں سیدو شریف اسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں میڈیکل ٹیکنیشن کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے جعلسازی میں گرفتار کر لیا ہے۔ایف ائی زرائع کے مطابق ملزم عام لوگوں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کا جھانسہ دیکر رقم بٹور رہا تھا اور تقربا 50 لاکھ سے زائد رقم متاثرہ لوگوں سے ہڑپ کرچکا ہے جس کے حوالے سے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے ممکن ہے کہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات سامنے اجائیں۔۔ دوسرے جانب سیدو شریف اسپتال کے انتظامیہ نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کا تعلق سوات سے نہیں ہے اور کچھ عرصہ پہلے محکمہ صحت نے نوشہرہ سے ان کا تبادلہ سوات کیا تھا۔اب اسپتال انتظامیہ اس واقع کے بعد محکمہ صحت کو متعلقہ ٹیکنیشن کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے سفارشات ارسال کریگی۔

اشتہار

Arrested
Comments (0)
Add Comment

اشتہار