اشتہار

مینگورہ، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، لاش صندوق سے برآمد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے باغ محلہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو گھریلوں ناچاقی کی بناء پر قتل کرکے صندوق میں بند کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد فیصل ولد محمد شعیب نے اپنی بیوی مسماۃ لبنیٰ دختر سید رحیم کو ایک ہفتہ قبل قتل کیا تھا اور لاش کو لکڑی کی صندوق میں چھپائی تھی، پولیس کو اطلاع ملی تو انہوں نے گھر کی تلاشی لی اور خاتون کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اشتہار

Woman Killed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار