اشتہار

بدترین مہنگائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بندش پی ٹی آئی کے کارنامے ہیں، انجنئیر امیر مقام

اشتہار

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخو اکے صدر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور انکے لیڈر عمران کے پاس اندھے آنکھوں کا علاج نہیں، وہ صرف ٹھیک آنکھوں کو اندھا کرسکتے ہیں، ملک کی معیشت کی تباہی، بد ترین مہنگائی  لانے کے ساتھ ساتھ چکدرہ کالام اور خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس ویز کاخاتمہ اورسوات میں گیس کے منظور شدہ منصوبوں کی بندش پی ٹی آئی کے سوات کے عوام کیلئے بڑے کارنامے ہیں ۔مسلم لیگ ن نے پورے ملاکنڈ ڈویژن کی بجلی کا مسئلہ 220 کے وی اے تھانہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے اور سوات تک 12 انچ ٹرانسمیشن لائن اربوں کی لاگت سے مکمل کرکے مسائل حل کئے، مسلم لیگ ن انشاء اللہ جلد برسراقتدار آ کر بند کئے گئے منصوبوں کو دوبارہ بحال کرائے گی، یونین کونسل اسلام پور مرغزار کا گیس منصوبہ ظا لم حکمرانوں نے چار سال بند رکھا، ہر مشکل، خواہ دہشت گردی ہو، سیلاب یا زلزلہ ہو عوام کے ساتھ رہا بغیر مینڈیٹ کے عوام کی وکالت کی عوام 31 مارچ کو ” شیر ” پر مہر لگا کر ان ظالموں سے حساب لیں ۔وہ سوات کے علاقہ اسلام پور میں سابق ضلعی کونسلر و مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر شاہ ولی خان کے حجرے میں پارٹی عہدیداروں اور رکروں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کیلئے بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائیں اور اُن کی کامیابی کیلئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسائل حل کرے گی۔

اشتہار

Amir MuqamIslampurLGELGE 2022PMLN
Comments (0)
Add Comment

اشتہار