اشتہار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم کو16 مارچ کو سوات میں جلسہ کرنے سے روک دیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو16 مارچ کو سوات میں جلسہ کرنے سے روک دیا،جس ضلع میں انتخابات شیڈول کا اعلان ہوچکا ہو وہاں کوئی بھی حکومتی عہدیدار بشمول وزیر اعظم یا صدر وغیرہ شرکت کا مجاز نہیں،الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی بھی ترقیاتی سکیم وغیرہ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حکم نامے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے حکومتی ارکان اور وزیر اعظم 10مارچ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈک کا مطالعہ کرے لہذا اگر وزیر اعظم نے سوات میں جلسہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسرسوات سلیم اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو سوات میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے اور اب اس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے کوئی آفس ہولڈر بھی جلسہ میں شرکت نہیں کر سکتا، واضح رہے کہ سوات میں عمران خان کے جلسہ کیلئے پارٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگانے کے علاوہ سکیورٹی کے بھی غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے نام باقاعدہ طورپر نوٹس جاری کر دیا۔

اشتہار

ECPElection Commission of Pakistanjalsa bannedJalsa not allowedPM Swat Visit
Comments (0)
Add Comment

اشتہار