اشتہار

کالام، مٹلتان میں نوجوان نے خودکشی کرلی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کالام کے علاقے مٹلتان میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس رپورٹ کے مطابق عمر کرم ولد بخت کرم ساکن مٹلتان جس کی عمر 23/24 سال بتائی جارہی ہے نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کوگولی ماری جس سے فوری طور پر اس کی موت واقع ہوگئی، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، ضروری کارروائی کے بعد میت تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

DiedSuicideYoung ManYouth Suicide
Comments (0)
Add Comment

اشتہار