اشتہار

سوات، تیز آندھی کے ساتھ بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات اور ملحقہ علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گزشتہ روز عصر کے بعد سوات کے طول وعرض میں آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے جس کے بعد تیز طوفانی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا اور اس کے بعد تیز بارش کی وجہ سے ندی نالے اُبل پڑے، بارش کی وجہ سے سوات میں چند دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش سے موسم بے حد خوشگوا ر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سوات آنے والے باالخصوص میاندم فسٹیول میں شرکت کرنے والے سیاح موسم کی اس اچانک تبدیلی سے خوشگوار احساس کے ساتھ لطف اندوز ہورہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ کل اتوار کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اشتہار

Raining in Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار