اشتہار

سوات پریس کلب میں ترقیاتی کام جلد مکمل ہوجائے گا،سعید الرحمن

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین سوات پریس کلب سعیدالرحمن نے کہا ہے کہ سوات پریس کلب میں ترقیاتی کام  جاری ہے جو بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچ جائینگے، سوات پریس کلب کے عہدیدار پریس کلب اور ساتھیوں کے فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی ترقی ہماری مشترکہ ترقی ہے اور پریس کلب کو ترقی راہ پر مشترکہ طور پر گامزن کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب تمام عہدیدار پریس کلب کی ترقی اور ساتھیوں کے فلاح و بہبود کے لئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ سوات پریس کلب پورے صوبے کا ماڈل پریس کلب بن جائیگا۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار