اشتہار

موسمی اُمیدواروں نے پیسوں کی بوریاں کھول دی ہے ،محمد امین

اشتہار

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ مینگورہ اور تحصیل بابوزئی کو گرین، کلین، ماڈرن اور ماڈل شہر بنائیں گے۔ تحصیل بھر میں ریکارڈ شجر کاری کریں گے تاکہ تحصیل بابوزئی کا موسم تبدیل اور یہ علاقہ خوبصورت نظر آئیں اور لوگ بیماریوں سے دور رہیں۔ رحیم آباد میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موسمی اُمیدواروں نے پیسوں کی بوریاں کھول دی ہے لیکن ساتھ میں تحصیل بابوزئی کے عوام نے اٹل فیصلہ کیا ہے کہ31 مارچ کو وہ گھروں سے نکل کر پولنگ سٹیشن جائیں گے اور سرمایہ داروں کو مسترد کرکے عام عوام کے ’’عام آدمی کے میئر‘‘ کو ووٹ دیکر ثابت کردیں گے کہ جن لوگوں نے عوام کے ووٹوں سے جائیدادیں بنائی ہے عام لوگوں نے اُن لوگوں کو مسترد کرکے اپنے ہی طبقے کے میئر کو منتخب کرکے اُن کو اپنے آپ اور اپنے علاقوں کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

اشتہار

Local body Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار