اشتہار

سہراب خان چوک میں دن دیہاڑے فائرنگ، خاتون قتل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے مصروف ترین سہراب خان چوک میں سوتیلے بیٹوں نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزمان کو چند منٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اقبال،اسرار پسران مومن خان سکنہ سخاکوٹ نے فائرنگ کرتے ہوئے بختئی زوجہ محمد یار کو قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسرار اور مومن خان کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے اپنی پسند کی تیسری شادی کی تھی اور سخاکوٹ سے سوات آئی ہوئی تھی۔

اشتہار

Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار