اشتہار

ٹرانسپورٹ برادری نے شاہد علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ٹرانسپورٹ یونین نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے میئر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا، مینگورہ میں ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے  تقریب کا انعقاد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس بلدیاتی الیکشن میں شاہد علی خان کا ساتھ دیں گے۔تقریب میں امیدوار برائے میئر تحصیل بابوزئی شاہد علی اور چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔ شاہد علی خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری کا سوات کی ترقی میں بڑا کردار ہے، ان کے مسائل کے لئے پہلے بھی آواز اُٹھائی تھی اور آئندہ بھی ان کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کروں گا، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اُس پر پورا تروں گا۔

اشتہار

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار