اشتہار

عوام کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کروں گا، محمد امین

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ سوات اور تحصیل بابوزئی کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کا بدلہ لینے کا وقت اگیا ہے اور بابوزئی کے غیور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ31 مارچ کو محمد امین کے حق میں ووٹ ڈال کر اپنے لئے عوامی میئر منتخب کریں گے۔ برکلے سیدو شریف میں بڑے انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام اس دفعہ ایسے شخص کو منتخب کریں گے جس کا موبائل فون ہر وقت آن ہوں اور لوگ اس سے ہر وقت اس کے گھر، گلی کوچوں میں مل سکے اور وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دن کو سونے اور رات کو جاگنے والے اُمیدواروں کو اب ووٹ نہیں دیں گے اور نماز فجر کے لئے اٹھنے اور نماز عشاء کے بعد سونے والے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔ جلسہ سے جنرل کونسلر کے اُمیدوار حضرت گل نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار