اشتہار

عوام ووٹ کے ذریعے سلیکٹیڈ وزیر اعظم سے اپنا بدلہ لیں گے،مشتاق احمد خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے لوگ بچوں کے ساتھ خودکشیاں کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کہتا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے ۔ ایشیا میں سب سے زیادہ پیسہ کسانوں کے پاس پاکستان میں ہے ۔ شاہدرہ مینگورہ میں سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار محمد امین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی خارجہ، داخلہ پالیسی کا بیڑا موجودہ حکومت نے غرق کیا ہے ۔ اب جاتے جاتے عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا بھی غرق کردیا ۔3 1مارچ کو بلدیاتی انتخابات اور اگلے عام انتخابات میں لوگ ووٹ کے ذریعے اس سلیکٹیڈ وزیر اعظم سے اپنا بدلہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی کو نسل بابوزئی کے میئر کے اُمیدوار محمد امین کے پاس اس علاقہ کے مسائل کا حل موجود ہے ۔ اس لئے سٹی کونسل بابوزئی سے اپنا ووٹ میئر کے اُمیدوار صادق و امین ، محمد امین کے حق میں استعمال کریں۔

اشتہار

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار