اشتہار

ضلع سوات میں امسال رمضان المبارک میں سات سستا بازار قائم کئے جائیں گے،اے ڈی سی حامد علی خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش  کے احکامات کی روشنی میں رمضآن المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ضلع بھر میں سستا بازاروں کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان نے کی۔  اجلاس میں ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی، قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور معیار برقرار رکھنے سے متعلق انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے تناظر میں ضلع سوات میں سات سستا بازار قائم کئے جائیں گے۔ سستا بازار تمام تحصیلوں میں قائم ہوں گے جس میں اشیاء خوردونوش عوام کو رعائتی نرخ پر دستیاب ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان کا کہنا تھا کہ نہ صرف سستے بازار قائم کئے جائیں گے بلکہ اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیاء کی دستیابی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اشتہار

ADC SWAT
Comments (0)
Add Comment

اشتہار