اشتہار

مانکیال میں سیاسی پوسٹر لگانے پر دو افراد میں لڑائی، ایک شخص زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بحرین مانکیال میں سیاسی پوسٹر لگانے پر دو افراد میں لڑائی، تیز دھار آلہ سے وار کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے علاقے مانکیال میں ممتاز حسین ولد کابل اور مسمی عظیم ولد خائستہ یوسف ساکنان مانکیال کے مابین انتخاباتی پوسٹر لگانے پر جھگڑا ہو ا اور تکرار کے دوران طیش میں آکر عظیم نے تیزدھار آلہ سے سر پر وار کرکے ممتاز حسین کو شدید زحمی کردیا جسے موقع پر موجود لوگوں نے علاج کی غرض سے مدین ہسپتال منتقل کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عظیم خان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

اشتہار

Local bodies Election 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار