اشتہار

مینگورہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت،ڈبلیو ایس ایس سی کا محکمہ بھی غائب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے مختلف علاقوں میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ پانی غائب ہوگیا، ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام نے آنکھیں بند کرلی۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقوں امانکوٹ،میاں گانو چم ،چنار کالونی اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام کو آگازہ کیا گیا لیکن ابھی تک پانی کی فراہمی بحال نہ کی جا سکی ۔ لوگوں نے جلد پانی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر شدید احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔

اشتہار

Water Shortage
Comments (0)
Add Comment

اشتہار