اشتہار

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں 11 افراد زخمی ہو گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، اسی طرح تختہ بند تبلیغی مرکز کے قریب کوسٹر حادثے کا شکار ہوئی جس میں چار خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ چارباغ کے علاقہ روشن آباد میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار

Accidents
Comments (0)
Add Comment

اشتہار