اشتہار

کڈنی اسپتال میں مریضوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

اشتہار


سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) صحت کے حوالے سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،نواز شریف کڈنی ہسپتال سنگوٹہ میں نادار مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ، ذرائع کے مطابق مریضوں سے ایک سٹی سکین کے 1500روپے وصول کرکے سٹی سکین سادہ کاکاغذ پر پرنٹ کیاجاتاہے حالانکہ خرچہ 50روپے سے بھی کم آتاہے کیونکہ 1500روپے اس سٹی سکین کا لیتے ہیں جو اوریجنل پلاسٹک پر پرنٹ دیاجاتا ہے جبکہ نواز شریف کڈنی ہسپتال میں عام سادہ کاغذ پر پرنٹ دیتے ہیں، عوام کہتے ہیں کہ سٹی سکین کی قیمت کم کریں کیونکہ ہسپتال کا اس پر کچھ بھی خرچہ نہیں آتا جبکہ ہسپتال کو اوریجنل پلاسٹک پرنٹ کیلئے لاکھوں روپے کا فنڈ ملتا ہے جو خردبردہوجاتے ہیں اور مریضوں کو سادہ کاغذ پر پرنٹ دیاجاتا ہے اور وصولی پلاسٹک پرنٹ کی کی جاتی ہے اگر پلاسٹک پرنٹ نہیں دے سکتے تو قیمت کم کرناچاہئے، پورے صوبے میں پلاسٹک پرنٹ کی قیمت 1500ہے اور کاغذ پرنٹ والی سٹی سکین کی قیمت 100روپے سے 150کے درمیان ہیں، عجیب قسم کا ماحول بنا ہوا ہے کسی کو ایک صفحہ پرنٹ دیتے ہیں کسی کو دو اور کسی کو تین صفحہ پرنٹ دیتے ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران جو زیادہ قیمت مریضوں سے وصول کی گئی وہ مریضوں کو واپس کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔

اشتہار

nawaz sharif kidney hospital
Comments (0)
Add Comment

اشتہار