اشتہار

سوات، ادویات کے کارخانے میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق، دس زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ کے علاقہ فیض آباد میں ادویات بنانے کے کارخانے میں دھماکہ کی وجہ سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مینگورہ کے علاقہ فیض اباد میں ادویات کی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے 12 افراد کو ملبے تلے نکالا جن میں 10 افراد شدید زخمی جبکہ  دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں الطاف حسین ولد اقبال حسین سکنہ اسلام پور اور35 سالہ جہانزیب سکنہ بونیر شامل ہیں۔

اشتہار

Blast
Comments (0)
Add Comment

اشتہار