اشتہار

عمران خان کا آزادی مارچ، سوات سے سیکڑوں سرکاری ملازمین ڈیوٹیاں چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات سے سیکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کا عمران خان کی آزادی مارچ میں شرکت،ملازمین  اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر اسلام آباد چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے آزادی مارچ میں جہاں ایک طرف تحریک انصاف کی ضلعی لیڈرشپ و کارکنا ن  شریک ہوئے وہی دوسری طرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا بلکہ سوات کے سیکڑوں سرکاری ملازمین بھی اسلام آباد چلے  گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے اسپتالوں کا عملہ، سکولوں کے اساتذہ، انتظامیہ میں کام کرنے والے ملازمین ، دیگر محکموں میں ملازمتیں کرنے والے زیادہ تر کلاس فور ملازمین مارچ میں شریک ہوئے ہیں، سیدو شریف کیجلوٹی اسپتال کا انچارج بھی دھرنے میں شریک ہیں جبکہ کیجلوٹی میں ڈیوٹی دینے کے لئے کوئی نہیں۔

اشتہار

Azadi March PTI
Comments (0)
Add Comment

اشتہار