اشتہار

سپین خان کا مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر و سماجی کارکن ظفر حیات سپین خان نے نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے دس دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کی حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں، نا اہل حکومت نے تیس روپے پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش سمیت بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ سپین خان نے کہا کہ اگر دس دن کے اندر اندر مہنگائی کو کنٹرول نا کیا گیا تو 10 جون کو غیر معینہ مدت تک دھرنا دیا جائے گا۔

اشتہار

Spin Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار