اشتہار

روڈ اطراف میں ملبہ اور تعمیراتی مواد ڈالنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کے اطراف اور چوکوں پرتعمیراتی مواد، ملبہ، پھتر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی میںمزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔پابندی میں توسیع دفعہ 144 کے تحت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام اور کچھ سرکاری محکمےتعمیراتی کام عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی مواد اور ملبہ روڈ سائڈ پر جمعکرتے ہیں جس سے روڈ جا بجا بند ہونے سے عوام کو امدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق مذید دو مہینے کے لئے ہوگا۔

اشتہار

Section 144
Comments (0)
Add Comment

اشتہار