اشتہار

شانگلہ کے علاقہ چکیسر کے پہاڑوں میں آتشزدگی، تین خواتین سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق

اشتہار

شانگلہ(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع شانگلہ کے علاقہ چکیسر کے پہاڑی سلسلہ علی جان میں آتشزدگی کے باعث تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے پہاڑی سلسلہ علی جان میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک آٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے قریب مقامی آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث تین خواتین سمیت چار افراد بھی جھلس کرجاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا گھریلوں سامان بھی خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو،پولیس اور مقامی لوگ آگ بھجانے میں مصروف ہیں، آخری اطلاعات کے مطابق کافی حد تک آگ کو قابو میں کرلیا گیا ہے ۔

اشتہار

Fire in Jungle
Comments (0)
Add Comment

اشتہار