اشتہار

مینگورہ شہر میں صفائی اور پانی فراہمی کیلئے دوسری کمپنی کا قیام ناگزیر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات علاقہ مکینوں کو سہولیات پہنچانے میں مسلسل ناکام نظر آرہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مذکورہ کمپنی کی جانب سے ہفتہ میں صدف ایک دن صفائی کی جاتی ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی کمپنی تاحال کامیاب نہ ہوسکی اور شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران تسلسل کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ مینگورہ شہر کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر گنجان آباد ہونے کی وجہ سے ایک کمپنی متعلقہ سہولیات پہنچانے کیلئے ناکافی ہے اس لئے شہر کو تقسیم کرکے دیگر کمپنیوں کو صفائی اور پانی کی فراہمی کیلئے مامور کردیا جائے، یا کسی بڑی کمپنی کو متعلقہ ذمہ داریاں سونپ دی جائے  تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

اشتہار

WSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار