اشتہار

اسلامی جمعیت طلبہ جہانزیب کالج کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ جہانزیب کالج کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ، شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والے بھارتی پارٹی بی جے پی کے ترجمان کو عبرتناک سزا دینے اور حکومت سے بھارت کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ،گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ  کے کارکنوں نے شان رسالت میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین پلے کارڈ اُٹھائے جلوس کی شکل میں نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ناظم مقام مینگورہ عبدالسلام، ناظم جہانزیب کالج صہیب بھائی، صدر بزم شاہین عرفان اللہ اور دیگر نے کہا کہ بھارت کے ترجمان نے شان رسالتؐ میں گستاخی کرکے پوری دُنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے اس وقت مسلمانوں میں سخت بے چینی اور تشویش پھیلی ہوئی ہے وہ سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بی جے پی پر مکمل پابندی عائد کرے جبکہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان شان رسالت ؐمیں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا گستاخوں کو نشان عبرت بنایا جائے بصورت دیگر احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع کریں گے۔

اشتہار

Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار