اشتہار

سوات موٹروے فیز ٹو کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات موٹروے فیز ٹو قومی مفاد کا منصوبہ ہے، میگا منصوبوں پر سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے، بطورِ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک منصوبے پر پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں، منصوبے کی ڈیزائن سے متعلق بعض افراد کو تحفظات تھے جس کے لئے جرگہ بلایا گیا، جرگے میں مسائل کو اتفاق سے حل کرنے اور تکنیکی پہلوؤں پر کمیٹی تشکیل دینے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن بعض عناصر میگا منصوبے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے, قومی مفاد کے منصوبے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، منصوبہ ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوات موٹروے فیز ٹو کے تکنیکی پہلوؤں پر پچھلے ماہ منعقدہ جرگہ کے تناظر میں بنائے گئے تکنیکی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا تھا، تکنیکی کمیٹی کا اجلاس سوات اور پشاور میں بلایا گیا، اور اب دوبارہ سوات میں بلایا گیا ہے، اجلاس میں جرگہ کی جانب سے مقرر کردہ مقامی تکنیکی کمیٹی ممبران نے عدم دلچسپی دکھائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ میگا منصوبے کے حوالے سے ایسا رویہ اہم منصوبے پر تاخیر کا سبب بن سکتا ہے، تحفظات کو دور کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے، مگر منصوبے میں خلل ڈالنے نہیں دیں گے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جرگہ وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے بھی ملاقات کی اور متعدد سیشنز منعقد ہوئے تاکہ مسائل کے حل کے لئے راستہ نکالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی پہلو میں اگر کوئی مسلۂ ہے تو حل نکالیں گے مگر منصوبے کو ہر صورت آگے بڑھائیں گے اور اسی بناء پر جرگہ وفد کو ہر فورم پر سنا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہر صورت یقینی بنائیں گے کہ کسی ایک فرد کے ساتھ بھی ناانصافی نہ ہو اور منصوبہ باہمی مشاورت سے اگے بڑھے۔ موٹروے فیز ٹو بارے اج کے اجلاس میں ایریگیشن، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے ساتھ ساتھ ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں مقامی تکنیکی کمیٹی کے نامزد افراد اج پھر شریک نہ ہوسکے جبکہ منصوبے سے ممکنہ مقامی متاثرین کو کھل کر بولنے کا ایک بار پھر موقع دیا گیا۔

اشتہار

Commissioner Malakand Division
Comments (0)
Add Comment

اشتہار