اشتہار

عید کے پہلے روز ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے 800 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل بابوزئی میں عید کے پہلے روز ڈبلیو ایس ایس سی کے سنیٹری ورکرز نے 800 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی، ڈبلیو ایس ایس سی کے پانچ سو اہلکاروں نے 19 ویلج کونسلوں سمیت 25 نیبرہوڈ کونسلوں کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے، ڈبلیو ایس ایس سی کے ترجمان کے مطابق 125 مخصوص کردہ پوائنٹس سے تمام آلائشیں ہٹا کر ٹھکانے لگا دی گئی ہے اور تقریباً 90 فی صد کلیکشن پوائنٹس کو صاف کیا جا چکا ہے ۔ عید کے پہلے روز آلائشیں ٹھکانے لگانے کا آپریشن دیر رات تک جا ری رہا۔ آپریشن میں 75 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

اشتہار

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے عید کے دن صفائی کا جائزہ لیا اور ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے جانب سے مخصوص کردہ پوائنٹس کا دورہ کیا۔

 تمام اہلکاروں سے ملاقات کی انکو عید  کی مبارک باد دی۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سٹاف جی ایم آصف سلیم اور  مینیجر آپریشنز  بھی موجود تھے۔

اشتہار

WSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار