اشتہار

پنجاب میں فتح کے بعد اب سندھ کی باری ہے،فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )رکن صوبائی اسمبلی اور ڈیڈیک سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے دوران ہمیشہ گڈ گورننس، میرٹ کی بالادستی، اداروں کے استحکام اور پائیدار قیام امن پر فوکس کیا جو ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سطح پر ہماری حکومت کو عوامی پذیرائی ملی حالانکہ دوسری جماعتوں کے حکمرانوں کو عوام بد دعائیں دیتے اور انکی رخصتی پر مٹھائیاں بانٹتے رہے ہیں پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے حالیہ ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کی شاندار کامیابی ہماری جماعت پر زبردست عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر فضل حکیم خان نے سوات کے حلقہ پی کے 7 سے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے جیتنے والے نومنتخب ایم پی اے فضل مولا خان اور پنجاب سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کو تہہ دل سے مبارکباد دی اور دعویٰ کیا کہ اب سندھ کی باری ہے جہاں ہمارے انتخابی امیدوار کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ 2013ء میں یہاں صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو یہاں دہشت گردی اور بدامنی کا راج تھا اور سابقہ حکمران و سیاستدان عوام کے پاس جانے اور جلسے جلوس نکالنے سے بھی ڈرتے تھے مگر ہم نے پہلے امن قائم کیا اور پھر اداروں سے کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ کرکے انہیں عوام کے سامنے جوابدہ بنایا تو صوبے کی تاریخ میں پہلی بار یہاں دوبارہ ہماری صوبائی حکومت بنی اور وہ بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ جبکہ 2018ء میں وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت برسرِ اقتدار آئی تو زیادہ پائیدار امن قائم کیا ڈرون حملوں اور غیر ملکی مداخلت کا مکمل سدباب کیا اور آزاد خارجہ پالیسی کی داغ بیل ڈالی گئی جسکی بدولت پہلی بار پاکستانی قوم اور پاسپورٹ کی عزت ہونے لگی۔ پاکستان کے اندر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرکے مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کی راہ اپنائی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ناموسِ رسالت اور اسلامو فوبیا پر پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی۔ اس کے برعکس امریکی سازش سے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو مہنگائی کے نام پر قائم جرائم پیشہ گروہوں کی اس حکومت نے صرف دو مہینوں میں مہنگائی اور بیروزگاری جو آسمانوں پر پہنچا کر عوام کا کچومر نکال دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی اور سیاسی بحران کا واحد حل فوری اور شفاف عام انتخابات ہیں جس کیلئے ہمارے پارٹی چیئرمین عمران خان نے تحریک کا آغاز کر دیا ہے انشاء اللہ پاکستان میں عنقریب مدینہ کی فلاحی ریاست کا احیاء ہو گا جس کے ساتھ ہی عوام کی تمام مشکلات اور محرومیوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار