اشتہار

بریکوٹ،پہاڑی سے گر کر دو نوجوان آبشار کے پانی میں ڈوب گئے، لاشوں کو نکال لیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل بریکوٹ  کے علاقہ علی داد میں دو نوجوان  پہاڑی سے گر کر نیچے آبشار میں ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بریکوٹ میں دو نوجوان ثنا ء اللہ ولد آدم خان  اور عدنان ولد خان گل ساکنان فیض آباد چڑ کمر علی داد سیر کے لئے گئے ہوئے تھے کہ پہاڑی سے سیلفی لیتے ہوئے نیچے گر کر آبشار کے پانی میں ڈوب گئے۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے غوطہ خور جوان فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری کامیاب اپریشن کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں  کی لاشوں کو نکال کر سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔

اشتہار

Drowned in swat river
Comments (0)
Add Comment

اشتہار