اشتہار

چارباغ پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث 6ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات (نمائندہ بیان )تھانہ چارباغ ایس ایچ اُو علی باچا و دیگر پولیس جوانوں نے ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کی نگرانی میں پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسرار احمد عرف اذان ولد فقیر شاہ، وقار ولد فضل ربی، جنید ولد عمیر محمد ساکنان لنڈاکے، نصیب خان عرف قوی ولد محمدی خان، حمید اللہ ولد اکبر شاہ ساکنان وکیل آباد عالم گنج، حضرت شاہ ولد عبد القیوم ساکن گلی باغ شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3عدد موٹر سائیکل ہنڈا125، ایک عدد ایل ای ڈی سامسنگ، ایک عدد بیٹری اور پانچ مرغیاں برآمد کرلی گئی۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار