اشتہار

سبزی منڈی کی منتقلی اڑھتیوں کی رضامندی سے ہوگی، اختیارات سٹی مئیر کے پاس ہیں، عبدالرحیم

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مینگورہ سبزی منڈی کے منتقلی کا اختیار سٹی مئیر کے پاس ہے اور اڑھتیوں کی رضامندی سے ہی منڈی اوڈیگرام میں منتقل کی جائے گی، سبزی منڈی کے صدر کا میرا نام لینا اور مجھے منڈی معاملات سے باہر نکالنا تعجب کی بات ہے کیونکہ دو سال قبل اسی منڈی کے صدر نے اس معاملے میں مجھے اندر کیا تھا اور اب جب اس کو مفت منڈیاں اوڈیگرام میں مل رہی ہے تو وہ میرے خلاف بیان بازی پر اُتر آیا ہے۔ عبدالرحیم نے زما سوات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوڈیگرام کی سبزی منڈی میں اڑھتیوں کو جگہ نہیں دی جا رہی اور جتنے بھی لوگوں نے وہاں پر زمینیں خریدی ہے وہ باہر سے آئے ہیں، سبزی منڈی کے اسی فی صد اڑھتی وہاں جانا نہیں چاہتے ۔ اس کے علاوہ اس منڈی کے فیز ون میں اسی کنال زمین مختص کی گئی تھی جبکہ منڈی 32 کنال زمین پر بھی نہیں بنی اور دس کنال زمین خالی پڑی ہے ۔ اس کے علاوہ منڈی میں نا بولی کے لئے خالی جگہ ہے اور نا ہی ان آوٹ کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے اڑھتیوں کی رضامندی سے منڈی منتقلی کا معاملہ حل کیا جائے گا اور اختیارات مئیر کے پاس ہے وہی اس حوالے سے فیصلہ کریں گے اگر اکثریت اوڈیگرام جانا چاہتی ہے تو اُن کی مرضی اور اگر نہیں جانا چاہتی تب بھی وہ اپنی مرضی کے مالک ہے ۔

اشتہار

Sabzi Mandi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار