اشتہار

تحصیل کبل میں ہیضے کی وباء، تین خواتین جاں بحق، درجنوں اسپتال منتقل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی، تین خواتین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع جبکہ بیس سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل کبل میں ہیضے کی وباء سے تین خواتین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیضے کی وباء کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین جاں بحق خواتین کا تعلق علاقہ قلاگے سے ہیں جو اسپتال وقت پر نا پہنچنے کی وجہ سے چل بسی ہیں۔ دوسری جانب تحصیل کبل کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اشتہار

Kabal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار