اشتہار

کبل، ہیضے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد70 تک پہنچ گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں ہیضے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد70 تک پہنچ گئی، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سوات  کی تحصیل کبل کے علاقہ یونین کونسل قلاگے میں ہیضے کی وبا ء سے تین خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے ۔ایم پی اے حلقہ پی کی 7 حاجی فضل مولا اور تحصیل کبل چئیرمین سعید خان نے سیدو شریف ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کواحکامات جاری کر دئے گئے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ علاقہ میں ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیا ہے ۔ جس میں مریضوں کی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

اشتہار

Kabal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار