اشتہار

سوات، سیلاب کی تباہ کاریاں،241مکانات دریا برد، گاؤں کے گاؤں اُجڑ گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیلاب نے تباہی مچادی ہیں، ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب نے سوات کے بالائی علاقوں بحرین،کالام،اوشو،مٹلتان،اتروڑ اور گبرال کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ مجموعی طور پر ان علاقوں میں 241 گھر، 50 ہوٹل، 41 اسکولز، 24 رابطہ پل اور 136 کلومیٹر سڑک سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔ درب شاہ گرام گاؤں بارہ سال بعد دوبارہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے ۔ اتروڑ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 25 مساجد، چالیس سے زائد ہوٹل اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ۔ محکمہ واپڈا کے مطابق سیلاب سے ملاکنڈ ڈویژن میں 54 بجلی فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔  مینگورہ شہر میں بھی ایک سو پچاس سے زائد مکانات اور پچاس سے زائد دکانیں سیلابی ریلوں سے متاثر ہو ئی ہیں جبکہ کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیف آپریشن بھی بدستور جاری ہے۔

اشتہار

Swat Flood 2022
Comments (0)
Add Comment

اشتہار