اشتہار

غیر رجسٹرڈ تنظیموں اور غیر مجاز افراد کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ریلیف و ڈونیشن کیمپ لگانے پر پابندی عائد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے غیر رجسٹرڈ تنظیموں اور ذاتی حیثیت میں قائم غیر مجاز ریلیف و ڈونیشن کیمپوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں تمام اقدامات کرتے ہوئے ریلیف و ڈونیشن کیمپ وغیرہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف و ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لازمی کیا جائے اور غیر مجاز کیمپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار