اشتہار

برہ بانڈئی میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت پانچ جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ادریس خان ولد عبد الرشید،ہیڈ کانسٹیبل رامبیل،کانسٹیبل توحید اور دو راہگیر ثناء اللہ اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ برہ بانڈئی کے علاقہ کوٹکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر ہوا جس میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے جبکہ دو راہگیر بھی دھماکہ کی زد میں آگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

اشتہار

Blast
Comments (0)
Add Comment

اشتہار